واہ نوبل گروپ آف کمپنیز اور چائنہ گذوبہ ایکسپلوسوز کمپنی لمیٹڈ کے مابین ایک معاہدہ پر دستخط ہوئے

Signed

Signed

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) واہ نوبل گروپ آف کمپنیز اور چائنہ گذوبہ ایکسپلوسوز کمپنی لمیٹڈ کے مابین ایک معاہدہ پر دستخط ہوئے جس کے تحت فورتھ جنریشن ایملشن ایکسپلوسوز کی پیداوار اور بلاسٹنگ سروسز کمپنی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ واہ نوبل کی طرف سے بریگیڈیئر (ر) شیراز اللہ چوہدری چیف ایگزیکٹیو واہ نوبل گروپ آف کمپنیز جبکہ چائنہ گذوبہ کی جانب سے مسٹر فو جُن چیئرمین گذوبہ ایکسپلوسوز کمپنی نے دستخط کیے۔

معاہدہ پر دستخط کی تقریب پی او ایف ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوئی جس میں 8 رکنی چینی وفد، لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات، ہلال امتیاز (ملٹری) چیئرمین پی او ایف بورڈ ، پی او ایف بورڈ ممبران اور واہ نوبل کے دیگراعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

واہ نوبل پرائیویٹ لمیٹڈ کا شمار پاکستان میں کمرشل ایکسپلوسوز تیار کرنے والی کمپنیوں میں pioneerکی حیثیت رکھتا ہے اور واہ نوبل نے چائینہ کی ایک مشہور و معروف کمپنی کے ساتھ بلاسٹنگ انجینئرنگ کے قیام کا معاہدہ کر کے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے جو ملک میں کمرشل ایکسپلوسوز کی صنعت میں ایک نیا باب ثابت ہو گا۔ یہ معاہدہ مائننگ اور انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ اور ملک میں محفوظ بلاسٹنگ آپریشن کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کو مؤثر طور پر پوراکرنے میں مدد دے گا۔

یہ معاہدہ پاکستان میں بلاسٹنگ کی صنعت میں جدت لانے کے لیے واہ نوبل کی طرف سے ایک بڑا قدم ہے۔ گلگت بلتستان میں بڑے بڑے ترقیاتی پراجیکٹس کو مد نظر رکھتے ہوئے واہ نوبل نے حال ہی میں واہ نوبل گلگت بلتستان پرائیویٹ لمیٹڈ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے تاکہ ان میگا پراجیکٹس کو کمرشل ایکسپلوسوز سائیٹ پر ہی تیار کر کے فراہم کیا جائے جو کہ سیکورٹی، سیفٹی اور لاگت کے لحاظ سے مفید ثابت ہو گا۔

ڈاکٹر سید صابر علی
تحصیل رپورٹر ٹیکسلا
موبائل نمبر0300-5128038