محافل میلاد حضورنبی کریم ۖسے عقیدت و محبت کا مظہر ہیں

Tanzeem Mashaikh

Tanzeem Mashaikh

لاہور: تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر قائدروحانی انقلاب صوفی مسعوداحمد صدیقی لاثانی سرکار نے کہاہے کہ نبی آخرالزماں ، رحمت اللعلٰمین حضور نبی کریمۖ کی آمد کا جشن منانا اور محافل میلاد کا اہتمام آقاۖ سے عقیدت و محبت کا مظہر ہیں اور ان سے ہمارے گھروں ، محلوں پر اللہ رب العزت کی خاص رحمت کا نزول ہوتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چنار باغ رائیونڈ روڈ لاہور میں قطب وقت صوفی محمد سلیم نقشبندی کے سالانہ عرس مبارک پر منعقدہ عظیم الشان محفل میلاد مصطفی ۖ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ نبی کریم ۖ کی آمد کا جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے اور جس جگہ پر اللہ رب العزت اور اس کے پیارے حبیب نبی کریم ۖ کا ذکر خیر ہو وہاں سے آفات و بلیات کا خاتمہ ہوجاتا ہے۔

بلکہ وہاں پر رحمتوں کا نزول ہوتا ہے لہذا ہمیں اپنے گھروں میں زیادہ سے محافل میلاد کا اہتمام کرنا چاہیے ۔اس عظیم الشان محفل میلاد میں صاحبزادہ پیر شبیر احمد صدیقی ، محمد اکمل نقشبندی ، پیر الطاف حسین نقشبندی، محمد آصف نقشبندی ، محمد نقی نقشبندی سمیت دیگر نعت خواں حضرات نے حضور نبی کریم ۖ کی بارگاہ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا ،اس موقع پرمحمد شفیق حالی چیئرمین حالی تحریک پاکستان اور تنظیم مشائخ عظام پاکستان ضلع لاہور کوارڈینٹر زپیر ڈاکٹرالیاس قادری نقشبندی، پیر سید احمد ندیم شاہ ، پیر سید عدنان اکرم ، پیر حاجی افتخار نقشبندی ، پیر ڈاکٹر محمد ارشد نقشبندی ، پیر محمد راشد نقشبندی، سمیت سینکڑوں مریدین اور عقیدت مند موجودہ تھے ، صوفی مسعوداحمد صدیقی لاثانی سرکار نے امت محمدی ،ملکی ترقی و خوشحالی اور آپریشن ضرب کی مزید کامیابی کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔