تمام مراعات پی ٹی آئی کو واپس کر دیں

PTI

PTI

تحریر: شاہ بانو میر
آج مرکزی رہنما کا میسج ملا کہ وہ بات کرنا چاہتے ہیں جب ان کو فون کیا
تو انہوں نے حال ہی میں ہوئے انٹرویو کو سننے کے بعد بہت سراہا اور کہا کہ آپ نے ایک ایک بات حق پر مبنی کی ایک بات کیلیۓ آپکو میسج کیا
کہ کون ہے جو آپکو پارٹی سے نکالنے کیلیۓ کوشش کر رہا؟۔

انکو جواب دیا کہ ایک خبر میں دھمکی دی گئی تھی مرکزی رہنما نے جواب دیا آپ یوں کریں کہ فورا ایک آرٹیکل لکھیں اور پی ٹی آئی فرانس کو مخاطب کر کے کہیں کہ وہ ایسا نیک کام کل کیوں کریں گے آج ابھی فورا کریں ـ کیونکہ موجودہ دور میں جو حال ہم سب دیکھ رہے وہ صرف پیسہ اور پیسہ چل رہا ـ نہ نظریہ ہے نہ سیاسی سوچ ـ آپ جیسے لوگ ان کو نہیں چاہیے جن کی خدمات 22 سال سے کمیونیٹی ملک کیلیۓ رضاکارانہ ہیں۔

آپ اپنے آرٹیکل میں پارٹی ممبران کو مخاطب کرتے ہوئے کہیں کہ وہ آپ سے فوری طور پے 2011 سے دی ہوئی مراعات جن میں حال ہی میں خریدا ہوا بہترین علاقے میں خوبصورت گھر ہے وہ واپس پارٹی لے لے ـ دو مرسڈیز جو آپ کی خدمات پر آپکو دی گئیں وہ بھی آپ سے اس انٹرویو کے بعد واپس لے لی جائیں ـ یورپین ممالک کے تفریحی ٹرپس جو آپ کو کروائے گئے آئیندہ بند کر دیے جائیں ـ پاکستان وزٹ کیلیۓ جو بھاری رقم آپکو پارٹی کی جانب سے دی جا رہی وہ بھی فوری طور پے روک دی جائے۔

Shahbano Mir Poetry

Shahbano Mir Poetry

اس کے علاوہ جو دو ہزار یورو ماہانہ آپکو پارٹی آپ کی دن رات کی خدمات پر دے رہی وہ بھی بند کر دیے جائیں ـ مجھے ان کی گفتگو سن کر عجیب طرح کی خوشی ہو رہی تھی کہ ابھی تک اس پارٹی کو پیسے والے عام کارکن سے چھین کر من پسند گروپ بنا کر حاوی ہو چکے لیکن پاکستان میں ابھی بھی کچھ لوگ موجود ہیں جو نظریاتی سوچ رکھتے ہیں اور نظریاتی اراکین کی طرح حق سچ کہتے ہیں۔

میں نے انہیں بتایا کہ قرآن پاک اور ادب اکیڈمی میں معیاری سچا کام کر کے سیاست کی جھاگ جھوٹ پر مبنی دکھائی دیتی ہے اس لئے اس نظام سے خود کو الگ کر لیا ـ گھر بیٹھ کر آزادانہ طور پر رضاکارانہ کام کرنا ہے ـ عمران خان کے مشن کیلیۓ ـ قرآن پاک نے بتا دیا عہدے کچھ نہیں ـ پاکستان کا کام کرتے پی ٹی آئی راستے میں آئی لیکن وہی مسئلہ جو پاکستان میں ہے ـ کوئی نظام نہیں کوئی سوچ نہیں بس نفسا نفسی ہے ہر طرف ـ پیسے کی اندھی بہتات پاکستان سے لے کر پوری دنیا تک نجانے پارٹی کو کہاں لے جائے گی؟

جدا ہو دین سیاست سے تو رہ جاتی ہے چنگیزی چنگیزیت کا بازار آج بنا دیا گیا جس کا انجام ہمیشہ بربادی اور تباہی تاریخ بتاتی ہے ـ ہم جیسے لوگ صرف اللہ سے ڈرتے اور اللہ ہی سے تبدیلی کی،امید رکھتے ـ میں نے اس بڑے مرکزی رہنما کی خواہش پر وہ تمام دکھائی نہ دینے والی مراعات واپس کر دی ہیں ـ اور آزاد حیثیت میں نئے پاکستان کی تشکیل تک انشاءاللہ جدو جہد جاری رہے گی مرکزی رہنما کی خِواہش پر میں نے یہ آرٹیکل تحریر کر دیا۔

Shahbano Mir

Shahbano Mir

تحریر: شاہ بانو میر