حالات کیسے بھی ہوں کشمیری پاکستانی پرچم لہراتے رہیں گے، سید علی گیلانی

Syed Ali Geelani

Syed Ali Geelani

سری نگر (جیوڈیسک) بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ علاقے میں پاکستانی پرچم 1947 سے لہرائے جارہے ہیں اور یہ مستقبل میں بھی لہرائے جائیں گے۔

حیدر پورہ سری نگر میں ایک غیر معمولی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علی گیلانی نے کہاکہ پاکستانی پرچم لہرانا کشمیر میں پرانی روایت ہے۔

اجلاس کا مقصد آر ایس ایس کی حمایت یافتہ بھارتی حکومت کے فرقہ پرست منصوبوں اور پالیسیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے لائحہ عمل طے کرنا تھا۔

علی گیلانی نے کہا کہ پاکستان کشمیر کاز کا سب سے بڑا حمایتی اور خیرخواہ ہے اور کشمیری جیوے جیوے پاکستان کا نعرہ لگاتے رہیں گے۔