اعلیٰ اخلاق ہی حقیقی مسلمان کی پہچان ہیں۔ صوفی مسعود احمد

Sufi Masood Ahmed

Sufi Masood Ahmed

فیصل آباد: دور حاضر کے عظیم روحانی پیشوا صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار نے اہل محلہ کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیے کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے فرمایا کہ اعلیٰ اخلاق ہی حقیقی مسلمان کی پہچان ہیں، بحیثیت مسلمان ہمیں اپنے بچے، بچیوں کی صحیح اخلاقی اور روحانی تعلیم وتربیت کرنے کی اشد ضرورت ہے، یہی تعلیم و تربیت بہترین صدقہ جاریہ ہے۔جوانسان اپنی آخرت کی فکر کرتا ہے وہی بہترین انسان ہے اور جوشخص دنیا کی طلب میں اپنی آخرت کوبھول چکاہے وہ دنیا وآخرت دونوں جہانوں میں خسارے میں ہے۔

ہمیں اپنے گھروں کو صحیح اسلامی وروحانی ماحول میں بدلناہے تاکہ ہمارے بچے نماز،ذکرفکر،درودوسلام ،گھر میں آنے جانے اورکھانے پینے کاسنت طریقہ،،جھوٹ اوررزق حرام سے بچنے کی تلقین،گالم گلوچ سے مکمل پرہیزاورکامل مرشد کی نسبت (بیعت )اختیار کرنے جیسی اخلاقی تعلیم وتربیت سکھائیں تاکہ ہم اللہ ورسولۖ کی رضا وخوشنودی حاصل کرسکیں۔انہوںنے مزید فرمایا کہ خواتین زبان درازی،ناخن بڑھانا،نیل پالش،فیشن اوربے پردگی جیسے شیطانی کاموں سے بچیں،والدین اپنی بچیوں کوایسے غیر اخلاقی کاموںسے منع کریں،نیکی کے کاموں کو پھیلائیں اوربرائی کے کاموںسے روکیں۔لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن انٹرنیشنل ملکی اوربین الاقومی سطح پر انسانیت کی بے لوث خدمت میں شبانہ روزمصروف عمل ہے،ہم نے اہل محلہ کی بچیوں کیلئے صادقین انسٹی ٹیوٹ میںقرآنی روحانی فری شارٹ کورسز شروع کروارکھے ہیں تاکہ بچپن سے ہی ان کی اعلیٰ طریقے پر صحیح روحانی واسلامی تعلیم وتربیت ہوسکے،ہم نے اپنے اس ادارے میں بچیوں کیلئے فری سلائی کے کورسز بھی شرو ع کررکھے ہیںاورکورس کے اختتام پر ان بچیوںکوفری سلائی مشینیں بھی فراہم کرتے ہیں تاکہ وہ بچیاں اپنے گھروںمیںبیٹھ کرہی اپنے روزگارسے والدین کی مالی معاونت کرسکیں۔انہوںنے مزید فرمایا کہ اللہ ورسولۖ کے خاص فضل وکرم سے ہم ساراسال غریب ،مستحق ،ناداراورضرورت مندوں کی ہر طرح سے مددکرتے رہتے ہیں اوریہ کام پورے ملک میں بلکہ بیرونی ممالک میں بھی ہمارے کارکنان کررہے ہیں ،اب اہل محلہ میں سے جن لوگوںکے پاس اتنے مالی وسائل نہیں کہ وہ اپنے بچوںکی فیسیں اداکرسکیں،ان کے کپڑے اورجوتے خرید سکیںتو ایسے لوگ ہمارے مرکزی آفس میں رابطہ کرکے بتائیں ہم ان لوگوںکے گھروںمیںان کی ضرورت کی چیزیں فراہم کریں گے ۔آپ نے مزید فرمایاکہ آپ لوگ خود بھی نماز کی پابندی رکھیں،گالم گلوچ سے مکمل پرہیز کریںاوراپنے اخلاق کوبہترکریں ،نام نہاد جعلی پیروں ،بدعقیدہ علمااورمولویوںسے بچیں اوروارثین انبیاء ،اللہ کے فقراسے نسبت اختیار کریں تاکہ آپ کوروحانی فیوض وبرکات حاصل ہوسکیںکیونکہ حقیقی علم اورفیض اللہ کے صحیح فقراجووارث الانبیا ء ہیں انہی سے حاصل ہوگاکیونکہ ان کے پاس ظاہری علم کیساتھ باطنی اورروحانی علم ہے۔

جاہل بے دین اورفرقہ واریت کوپھیلانے والے علما سو ء اورجعلی پیرلوگوں کے عقائد خراب کرکے امت مسلمہ کودھوکہ دے کراپنی اوردوسروں کی آخرت بھی برباد کررہے ہیں،بروز محشر ایسے لوگوںسے سخت پوچھ گچھ ہوگی۔اللہ ورسولۖ نے ہمیں اپنے خزانوں کوتقسیم کرنیوالا بنایا ہے اورہم بلاامتیا زمذاہب ومسالک دینی ودنیاوی خزانے بانٹ رہے ہیں اورمخلوق خداکی صرف اللہ کی رضا کیلئے خدمت کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔یہی وجہ ہے کہ ہمارے سلسلہ عالیہ لاثانیہ سے وابستگان کواللہ ورسولۖ اوران کے تمام بڑے بڑے محبوب حبیب فقرانوازرہے ہیں ،زیارتیں کروارہے ہیں،دستگیریاں فرمارہے ہیں اورصراط مستقیم کی تصدیق بھی کروارہے ہیں۔آپ نے مزیدفرمایا کہ انبیاء کرام کے حقیقی وارثین کی جماعت کی نشانی اپنے آقا ومولا حضورنبی کریم روف الرحیم ۖ کی بارگاہ اقدس میں ہدیہ درودوسلام پیش کرناہے ،فرمان نبوی ۖ ہے کہ جو ہم پردرودشریف پڑھنا بھول گیا وہ جنت کا راستہ بھول گیا ،اس لئے آپ لوگ اپنے گھروں کے فرنٹ پر درودوسلام کے پیغام کوآویزاں کریں تاکہ آپ پر اللہ ورسولۖ اوران کے محبوبوں کی نظررحمت ہوتی رہے۔عشائیے کے اختتام پر آپ نے اہل محلہ کاشکریہ اداکیااوران کے لئے خصوصی دعا فرمائی۔