کروڑ لعل عیسن : لدیاتی الیکش میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی

Tariq Mehmood

Tariq Mehmood

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) بلدیاتی الیکش میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرتحریک انصاف کے MPAحاجی عبدالمجید نیازی ،امیدوار چئیر مین تھل جنڈی ضیاالحسن گجر،وائس چئیر مین ابرار بھمب سابق صوبائی وزیر کے صاحبزادے ملک عثمان اولکھ جنرل کونسلر کے امیدواروں محمود عثمانی ،محمد آصف ،محمد ادریس جکھڑ ،امام بخش خان ،حاجی نواز چنڈی سمیت متعدد افراد کے خلاف تھانہ کروڑ میں رپٹ درج کرنے کی اطلاعات پولیس نے کاروائی کے لیے ریٹرنگ افسران کو تحریری رپوٹ بھجوا دی۔

الیکش کمیشن کی جانب سے بلدیاتی امیدواروں کے لیے ضابطہ اخلاق بنایا گیا۔جس میں ریلیاں جلوس نکالنے ،اسلحہ لے کر چلنے ،لائڈ سپیکر استعمال کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے جس کے تحت امیدواروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی جو کہ نا اہلی کی صورت میں بھی ہوسکتی ہے۔

تفصیل کے مطابق تحریک انصاف کے MPAحاجی عبدالمجید نیازی ،امیدوار چئیر مین تھل جنڈی ضیاالحسن گجر،وائس چئیر مین ابرار بھمب نے ریلی کی صورت میں انتخابی جلسہ میں حصہ لیا ۔اسی طرح وارڈ نمبر 5کے امیدوار عزیز خان سیہڑ کے گھر کے سامنے مد مقابل امیدوارحاجی نواز چندی کے حق میں جلسہ کیا ۔جس سے حاجی مجید خان نیازی ،منظور خان سرگانی سمیت دیگر نے خطاب کیا۔اسی طرح سابق صوبائی وزیر کے صاحبزادے ملک عثمان اولکھ جنرل کونسلر کے امیدواروارڈ نمبر8کے انتخابی جلسہ میں دیگر وارڈز کے امیدوار جنرل کونسلر محمود عثمانی ،محمد آصف ،محمد ادریس جکھڑ ،امام بخش خان سمیت متعدد افراد ریلیوں کی صورت میںشریک ہوئے ۔اطلاع کے مطابق ان افراد کے خلاف رپٹ درج کر کہ متعلقہ ریٹرنگ افسران کو تحریری رپورٹ بھجوا دی گئی۔