نیک آباد مراڑیاں شریف میں عظیم الشان ”لبیک یارسول اللہ کانفرنس” کا انعقاد

Gujrat Conference

Gujrat Conference

گجرات : نیک آباد (مراڑیاں شریف) میں عظیم الشان ”لبیک یارسول اللہ کانفرنس” کا انعقاد، اکابرین اہلسنت سمیت ہزاروں غلامان رسول نے شرکت کی۔ اس موقع پر تحفظ اسلام، تحفظ ناموس رسولت اور تحفظ پاکستان کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کا عہد کیا گیا۔

کانفرنس کی صدارت مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد اشرف القادری نے کی جبکہ پیشوائے اہلسنت پیر محمد افضل قادری، شیخ الحدیث حافظ خادم حسین رضوی، ڈاکٹر اشرف آصف جلالی، پیر قاضی محمود احمد اعوان شریف، صاحبزادہ حامد رضا سیالکوٹی، پیر نوید الحسن شاہ بھکھی شریف، پیر سجاد حیدر کیلیانوالہ شریف، علامہ ضیاء اللہ قادری، علامہ ریاض الدین صدیقی، پیر نصر اللہ خان، مولانا منشاء قادری، مفتی نعیم اللہ نعیمی، پیر ضیاء القاسمی کنارہ شریف، پیر سید علی ذولقرنین حافظ آبادی، مولانا ذکاء اللہ رضوی، پیر سید اقتدار شاہ جنڈانوالہ شریف، مولانا سیف اللہ شاہ فاروقی، پیر اعجاز، ودیگر نے خطاب کیا۔

قائدین اہلسنت نے اعلان کیا کہ ستائیس مارچ کو لیاقت باغ راولپنڈی میں تاریخ ساز ”لبیک یارسول اللہ کانفرنس” منعقد ہوگی جس میں پاکستان بنانیوالے اہلسنت مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔ علماء نے کہا کہ وہ ہر قیمت پر قانون ناموس رسالت دو سو پچانوے سی کا تحفظ کریں گے۔

اس موقع پر مطالبہ کیا گیا کہ پاکستان میں فوری طور پر نظام مصطفیۖ نافذ کیا جائے۔ علماء نے کہا کہ نفاذ اسلام سے دہشت گردی سمیت پاکستان کے تمام مسائل حل ہوجائیں گے اور اور امن وامان کا فروغ ہوگا۔