ڈاکٹر عبدالقیوم کی سماجی خدمات پر کارنامہ حیات ایورڈ

Dr. Abdul Qayyum

Dr. Abdul Qayyum

محبوب نگر (راست) ڈاکٹر گیتا نائیک صدر شعبہ نظم و نسق ایم وی ایس گورنمنٹ ڈگری و پی جی کالج (خودمختار)محبوب نگر کی اطلاع کے مطابق ڈاکٹر عبدالقیوم اسوسیٹ پروفیسرو سابق صدر شعبہ نظم و نسق مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کی شعبہ نظم و نسق عامہ میں دیرنیہ خدمات پرشعبہ نظم و نسق عامہ کی جانب سے قومی سمینار کے موقع پرکارنامہ حیات ایورڈپر وفیسر راجہ رتنم وائس چانسلر پالمورو یونیوسٹی محبوب نگر کے ہاتھوں پیش کیا گیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر جی یادگیری پرنسپل ، پروفیسر سعید عبدالمنیم پاشاہ صدر شعبہ سیاسیات جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی ،پروفیسرپارتھا سارتھی ڈائرکٹرعلاقائی مرکزبرائے شہری و ماحولیاتی مطالعات جامعہ عثمانیہ حیدرآباد، ڈاکٹر کنیزظہر ہ، صدر شعبہ نظم و نسق عامہ مولاناآزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد، ودیگر موجود تھے۔اس موقع پر ڈا کٹر ع ۔سہیل نے ڈاکٹر عبدالقیوم سابق صدر شعبہ نظم و نسق عامہ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کا تعارف اور خدمات پر روشنی ڈالی۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر عبدالقیوم نے سماجی علوم شعبہ درس و تدریس میں نمایاں خدمات انجام دی ہے ۔اب تک ان کی 18تصانیف منظر عام پر آچکی ہے جن میںہندوستان کی حکومت اورسیاست،علم سیاسیات تصورات،نظریات وادارے،بین الاقوامی تعلقات،ماحولیاتی سائنس،امریکی خلیج ِفارس پالیسی اور سعودی عرب،سیاسی فلسفہ،نظم و نسق عامہ ،ہندوستان کا نظم ونسق،سماجی تحقیق،ہندوستان کی تاریخ وغیرہ قابل ذکر ہیں۔