تنازع بڑی جنگ کی شکل اختیار کر سکتا ہے: خواجہ آصف

Khawaja Asif

Khawaja Asif

لاہور (جیوڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بھارت توجہ ہٹانے اور الیکشن کے لیے معاملات بگاڑ رہا ہے۔

سفارتی سطح پر معاملے کو اٹھا رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا بھارتی افواج کا بسوں، ایمبولینس پر حملے کرنا شرمناک ہے۔ بھارت نے چھوٹے پیمانے پر جنگ مسلط کر دی ہے لیکن تنازع بڑی جنگ کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔

واضح رہے آج بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے 3 پاکستانی فوجیوں کو شہید کر دیا جبکہ اس سے قبل بھارتی فوج کی جانب سے نیلم ویلی میں مسافر بس کو نشانہ بنایا گیا جس میں 7 مسافر شہید جبکہ سات زخمی ہو گئے تھے۔