کانگو: پناہ گزینوں کا احتجاج پرتشدد جھڑپوں میں تبدیل، 37 افراد ہلاک

Security Forces

Security Forces

برزاویلا (جیوڈیسک) افریقی ملک کانگو میں برونڈی پناہ گزینوں کا احتجاج پرتشدد جھڑپوں میں تبدیل ہو گیا۔

سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے مظاہرہ کرنے والے 37 افراد ہلاک ہو گئے۔

مظاہرین ملک بدری کے منصوبے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے کہ اس دوران سکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر فائرنگ کر دی۔

جھڑپوں کے دوران ایک سو انیس افراد زخمی بھی ہوئے۔ برونڈی کئی سالوں سے خانہ جنگی کا شکار ہے، جس کے باعث اس کے 4 لاکھ سے زائد شہری کانگو میں پناہ گزین ہیں۔