کانگریس کی عمارت کے قریب مشتبہ گاڑی، پولیس کی چھان بین

Washington

Washington

واشنگٹن (جیوڈیسک) پولیس اِن اطلاعات کی چھان بین کر رہی ہے، جن میں بتایا گیا ہے کہ امریکی کانگریس کی عمارت سے چند ہی بلاک دور پارک کی گئی ایک موٹر گاڑی میں ممکنہ طور پر دھماکہ خیز آلا نصب ہے۔

فوری طور پر چند ہی تفصیل دستیاب ہیں۔ پولیس اور سکیورٹی اہل کاروں نے گاڑی کے قریب کی سڑکیں بند کر دی ہیں۔