کروڑ لعل عیسن کی خبریں 23/11/2015

Crore Lale Easan News

Crore Lale Easan News

Crore Lale Easan News

Crore Lale Easan News

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) چھابڑی فروش ہوں ضمیر فروش نہیں۔ 34 سال سے چوک میں بیٹھ کر گلاب جامن ،سموسے اور پکوڑے فروخت کر رہا ہوں ۔اللّہ کے نام پر ایک ووٹ کا سوال ہے یہ بات امیدوار جنرل کونسلر وارڈنمبر10طارق منیر گوگی نے گزشتہ شب اپنے انتخابی جلسہ سے خطاب میں کیا انہوں نے کہاکہ میرے ساتھ نہ کوئی وڈیرا ہے نہ کوئی ملک صرف آپ لوگ ہیں جن کے بھروسے پر الیکشن میں حصہ لیا ہے ۔گزشتہ ادوار میں منتخب ہونے والوں نے فنڈ کھائے لیکن وارڈ کے لیے کچھ نہ کیا لوگ چلے ہوئے کارتوثو ںکو مسترد کر دیں۔اب مزدوروں ،ریڑھی فروشوں ،اورغریبوں کو موقع ملنا چاہیے ۔انشااللّہ کامیاب ہو کر مسائل حل کرو گا اور آپ لوگوں کو ہمیشہ کی طرح چوک میں ملوں گا۔طارق منیر گوگی نے اپنی مہم کے دوران گھر گھر ھا کر بھی ایک ووٹ کا سوال کیا ۔اس موقع پر عمران خان نیازی نے کہا کہ اس سے قبل منتخب ہونے والوں نے آٹا ،کھاد سمیت دیگرامدادی اشیاء غبن کی گئیں۔طارق منیر گوگی ہر دل عزیز شخصیت جر ت مند اور ایماندار شخص ہیں ۔اس لیے ان کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں ۔جلسہ میں وارڈ کے سینکڑوں افراد سمیت انجمن تاجران کے صدر طارق محمود پہاڑ ،ایاز نیازی ،یونس خان،چوہدری طاہر خلیل،خالد حسین ودیگر موجود تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) زرعی پیکج کے نام پر کاشتکا روں کے ساتھ ضلع لیہ کا محکمہ مال بھونڈا مذاق کر رہا ہے۔اگر اعلان کردہ پیکج نہ ملا تو دھرنہ دیں گے ۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ لائر ونگ کے نائب صدر پنجاب اور سابقہ ناظم یونین کونسل نے اپنے بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ ضلع لیہ میں پیکج کے نام پر لوٹ مارکی جا رہی ہے ۔فہرستوں میں دانستہ طور پر ردوبدل کرکہ8ایکڑ والے کاشتکاروں کو 8کنال اور 10والے کو 10کنال،500.،1200،1800. روپے دیکر بھونڈا مذاق کیا جا رہا ہے۔جنوبی بازار کے سادہ لوح کسانوں کی اصل سروے شدہ فہرستوں میں ردوبدل کر کے اعلان کردہ کسان پیکج کے مطابق ادائیگی نہیں کی جا رہی جو کہ بہت بڑی زیادتی اور نا انصافی ہے ۔جس کی ذمہ دار ضلعی انتظامیہ ہے ۔اگر زیادتی اور نا انصافی جا ری رہی تو نہ صرف احتجاج کریں گے بلکہ ایک دفعہ اس سلسلہ کو وزیر اعلٰی پنجاب اور وزیر اعظم پاکستان تک آوازپہنچائیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) 2010 کے سیلاب کے د وران کروڑ نشیب کی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے والی سڑکیںمسلم لیگ کی مسلسل دور میں تعمیر نہ ہو سکیں۔جس کے باعث آئے روز حادثات رونما ہو رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کے ضلعی صدر طارق محمود پہاڑ تحصیل کروڑ کے آرگنائزر جاوید سلیمی نے اپنے مشترکہ بیان کیں کیا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے جنوبی پنجاب کے تمام ترقیاتی کام روک کر فنڈز لاہور منگوا کر اس علاقہ کی پسماندگی میں اضافہ کیا ہے ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں پر جگہ جگہ گڑھے پرھ چکے ہیں ۔جس کے باعث کئی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔لیکن افسوس کے ضلعی انتظامیہ اور ممبران اسمبلی نے کوئی توجہ نا دی ہے ۔انہوں نے وزیر اعلٰی سمیت حوکام بالا سے سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا مطالبہ کیا ہے۔