آئین اور جمہوریت پر آنچ آئی تو پیچھے نہیں ہٹیں گے: عاصمہ جہانگیر

Asma Jahangir

Asma Jahangir

لاہور (جیوڈیسک) سپریم کورٹ بار ایسوسی کے انتخابات کے سلسلے میں عاصمہ جہانگیر کے انڈیپنڈینٹ گروپ کے صدارتی امیدوار بیرسٹر علی ظفر اور امیدوار برائے سیکرٹری آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ سمیت دیگر امیدواروں کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔

عشایئے سے خطاب کرتے ہوئے عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ سپریم کورٹ میں اب بهی بہت سی دشواریاں، مصبتیں اور رویے برداشت کرنا پڑتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی ایک جج کی جانثار نہیں جو جج عظیم ہو گا اس کے جانثار ہیں۔ عدلیہ کے وقار کو تسلیم کرتے ہیں لیکن عدلیہ کے فیصلوں سے تعصب کی بو نہیں آنی چاہیے۔