آئین سے ہر قسم کے استثنیٰ کی تمام شقوں کا خاتمہ کیا جائے’ ایم آر پی

Patti Seminar

Patti Seminar

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مساوات کے بغیر انصاف ممکن نہیں اور انصاف کے بناء کوئی معاشرہ محفوظ نہیں بن سکتا اسلئے پاکستان کے مستقبل کے تحفظ کیلئے اسلام کے زریں اصولوں مساوات اور انصاف کا ہر سطح پر رائن و نافذ کیا جانا ناگزیر ہے مگر اعلیٰ ترین و مقتدر عہدوں و افراد سے لیکر نچلی سطح تک کسی بھی جگہ ان اصولوں کی پاسداری دکھائی نہیں دے رہی۔

جس کی وجہ سے استحصال و ناانصافی اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ مظلوم بغاوت پر اتر آئے ہیں اور مظلوموں کی اس بغاوت کو غداری قراردینے کی روایت ملک میں دہشت گردی کے فروغ کا باعث بن رہی ہے ۔ محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا کہ آئین میں وزرائے اعظم و صدور اور دیگر شخصیات کیلئے موجود استثناء ہی مساوات کے اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔

اسلئے آئین سے ہر قسم کے استثناء کو ختم اور تمام شخصیات کو یکساں طور پر قانون کے دائرے میں قانون کے سامنے جوابدہ ہونا ضروری ہے اسلئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی آئین میں موجودکسی بھی اعلیٰ حکومتی شخصیت کو حاصل ہر قسم کے د استثناء کی تمام شقوں کے خاتمے کا مطالبہ کرتی ہے۔