تعمیر حیات کوآپریٹیو ہاوسنگ سوسائٹی واہ کینٹ کا سالانہ اجلاس

Meeting

Meeting

ٹیکسلا (تحصیل رپورٹر) تعمیر حیات کوآپریٹیو ہاوسنگ سوسائٹی واہ کینٹ کا سالانہ اجلاس، ممبران سے ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں حل طلب امور پر منظوری لی گئی، سیکرٹری تعمیر حیات کوآپریٹیو ہاوسنگ سوسائٹی محمد یاسین نے کارکردگی رپورٹ پیش کی،اجلاس میں کوآپریٹیو ہاوسنگ سوسائٹی تحصیل ٹیکسلا عمران اور منتظمہ کمیٹی کے اراکین نے بھی شرکت کی ، نظامت کے فرائض نائب صدر چوہدری نعیم نے ادا کئے،اور سوسائٹی کے تاریخی پس منظر اور موجودہ منتظمہ کمیٹی کے کارہائے نمائیاں سے سے ممبران کو آگاہ کیا، تعمیر حیات جامع مسجد کی تعمیر اور موجودہ تعمیراتی کام کے حوالے سے اپ ڈیٹ مسجد کمیٹی کے سربراہ محمد سلیم نے پیش کی۔

اجلاس میں منتظمہ کمیٹی کی کارکردگی کو سراہا گیا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر تعمیر حیات کوآپریٹیو ہاوسنگ سوسائٹی واہ کینٹطاہر علی چوہدری کا کہنا تھا ، سوسائٹی کے ترقیاتی کاموں کی انجام دہی کے لئے ممبران کا تعاو ن ناگزیر ہے، انھوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ سوسائٹی کی چالیس کنال اراضی جس پر قبضہ مافیا نے قبضہ کر رکھا ہے حکومت اس ضمن میں اپنا کردار ادا کر کے قبضہ مافیا سے یہ اراضی واگزار کرائے،انکا کہناتھا کہ سوئی گیس لائن سمیت متعدڈیویلپمنٹ کے کام التو اکا شکار ہیں ، انھوں نے ممبران کی درخواست پر متعلقہ چارجز تیس ستمبر تک جع کرانے کی منظوری دی مقررہ تاریخ تک واجبات جمع نہ کرانے والے ممبران کو جرمانہ عائد کیا جائے گا،اس موقع پر راجہ اورنگزیب ، اویس زیدی ، فہیم زیدی ، راجہ جاوید،کے علاوہ ممبران کی کثیر تعداد موجود تھی اجلاس عام میں شریک تمام ممبران نے جاری کردہ ایجنڈے کے تمام نقاط پر اتفاق کرتے ہوئے اسکی باقائدہ منظوری دی،اس موقع پر عہد کیا گیا کہ سوسائٹی کے زیر التواء ترقیاتی کام جلد مکمل کئے جائیں گے۔

ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا ِ، واہ کینٹ 0300-5128038