سبی رکھنی روڈ کی تعمیر سے بلوچستان میں خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا، میجر جنرل فیصل مشتاق

سبی (محمد طاہر عباس) سبی رکھنی روڈ کی تعمیر سے بلوچستان میں خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا بلوچستا ن کی ترقی کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتیں جو اقدامات کررہی ہیں وہ قابل تحسین ہیں ان خیالات کا اظہار میجر جنرل فیصل مشتاق ڈی جی این ایل سی نے سبی رکھنی روڈ کے معائنے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ان کے ہمراہ بریگیڈیئر محمد احمد علوی پروجیکٹ ڈائریکٹر سائوتھ کراچی، کمشنر سبی ڈویژن غلام علی بلو چ ڈپٹی کمشنر نورالحق کاکڑ، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وقاالزماں کیانی ، لیفٹننٹ کرنل ارسلان حلیم ، حاجی سعید الدین طارق و دیگر بھی تھے میجر جنرل فیصل مشتاق ڈی جی این ایل سی نے کہا کہ سبی تا کوہلو 174کلو میٹر روڈ کی تعمیر کی جارہی ہے جس میں اب تک 135 کلو میٹر روڈ مکمل ہوچکا ہے۔

جس پر تخمینہ لاگت 4 ارب 75 کروڑ روپے خرچ ہوچکے ہیں مزید 39 کلومیٹر روڈ کی تعمیر کا کام جاری ہے جو کہ دسمبر 2015 تک مکمل کرلیا جائے گا انہوں نے کہا کہ کمشنر سبی ڈویژن غلام علی بلوچ کی ذاتی دلچسپی کی بدولت کام کی رفتار تیزی سے جاری ہے جبکہ ایف سی کی جانب سے سیکورٹی فراہم کی جارہی ہے میجر جنرل فیصل مشتاق نے کہا کہ سبی رکھنی روڈ کو جلد از جلد مکمل کرکے عوام کیلئے بحال کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ سبی رکھنی روڈ کی تعمیر سے بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا اور اس سے بلوچستان میں ترقی کے نئے دور کا بہت جلد آغاز ہوگا انہوں نے کہا کہ این ایل سی نے اب تک یہاں کے تقریبا تیس فیصد لوگوں کو روزگار فراہم کیا ہے مزید بھی ہماری خواہش ہے کہ یہاں کے مقامی لوگوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار فراہم کیا جائے تاکہ یہاں کے غریب لوگ بھی اکیسویں صدی کے چیلنجوں کا مقابلہ کرسکیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی پسماندگی کے خاتمے کیلئے حکومت اور پاک فوج مل کر جو اقدامات کررہی ہیں ۔

اس سے مستقبل قریب میں بلوچستان کی اہمیت مزید بڑھے گی میجر جنرل فیصل مشتاق نے کہاکہ بلوچستان کے لوگ باشعور ، خوددار اور مہمان نواز ہیں انہوں نے کہا کہ سبی رکھنی روڈ کی تعمیر مکمل ہونے سے یہاں کے غریب کا بچہ اعلیٰ تعلیم کیلئے اچھے میڈیکل اور انجینئرنگ کالجز ،میں تعلیم حاصل کر ے گا اور اپنے علاقے اور لوگوں کو ترقی دے کر یہاں کے لوگوں کی سوچ میں تبدیلی لائیں گے تو یقینا بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا اور یہاں خوشحالی آئے گی انہوں نے کمشنر سبی ڈویژن غلام علی بلوچ ،ڈپٹی کمشنر نورالحق کاکڑ، اور ڈائریکٹر وقارالزماں کیانی کی ذاتی کوششوں کو بھی سراہا۔

Sibi Rakhni Road

Sibi Rakhni Road