کوٹلہ ارب علی خان کی خبریں 9/8/2016

Chaudhry Abid Raza

Chaudhry Abid Raza

کوٹلہ ارب علی خان: 14 کروڑ کی خطیر رقم سے دلاورپور پلمعہ روڈ کی تعمیر اور موضع بہوچھ کی گلیوں و نالیوں کیلئے 15 لاکھ کی خصوصی گرانٹ دینے پر اہلیان بہوچھ نے سالار قافلہ چوہدری عابد رضا کو بھر پور خراج تحسین پیش کیا این اے 104 کے گائوں بہوچھ میں ہونے والی تقریب جلسہ کا روپ دھار گئی تقریب کا اہتمام چوہدری طارق بہوچھ ، چوہدری پرویزگجر،چوہدری خالد ،چوہدری شریف ، چوہدری خاور بہوچھ اور چوہدری غلام عباس جٹ نے کیا جس میں این اے 104کی یونین کونسل بہوچھ کے تمام گائوں سے معززین نے بھرپور شرکت کی اور کوٹلہ برادران کو حلقہ این اے 107سمیت این اے 104کے علاقوں میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کرانے پر بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کوٹلہ ارب علی خان : مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت دور دراز علاقوں کی ترقی پر بھرپور توجہ دے رہی ہے تا کہ لوگوں کا شہروں کی جانب نقل مکانی کا رجحان کم ہواور پسماندہ علاقے مساویانہ طریقے سے ترقی کر سکیں دلاورپور پل کی تعمیر اہلیان علاقہ کا دیرینہ مطالبہ تھا جس کی تعمیر سے سینکڑوں دیہاتوں کے مکین مستفید ہوں گے ان خیالات کا اظہار سالار قافلہ چوہدری عابد رضانے اپنے خطاب میں کیا وہ این اے 104کی یونین کونسل بہوچھ کے معززین کے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے انھوں نے کہا کہ عوام نے ووٹ دے کر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس کا جواب حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروا کے دے رہے ہیں سیاست سے بالا تر ہو کر لوگوں کی بے لوث خدمت ہمارا اولین مشن ہے انھوں نے کہا کہ حلقہ میں بلا امتیاز اربوں روپے کے ترقیاتی کام جاری ہیں تاہم بعض منصوبہ جات کی تکمیل میں تاخیر بروقت فنڈز کا اجراء نہ ہونے کی وجہ سے ہے اس کے باوجود ترقیاتی کاموں منصوبوں پر کام زور و شور سے جاری ہے موضع بہوچھ میں ہونے والی تقریب میں لالہ محمد افضل چڑیاولہ چیئرمین یونین کونسل چڑیاولہ، چوہدری انور عمووانہ چیئرمی یونین کونسل آچھ، چوہدری آصف کونسلر پلاہگراں ، چوہدری ناظم عمووانہ، ملک وقار کونسلر، چوہدری پرویز گجر، چوہدری خالد جٹ، چوہدری شریف جٹ، چوہدری خاور بہوچھ اور چوہدری غلام عباس جٹ سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Meeting

Meeting