ٹھیکیدار نے قلعہ احمدآباد تا تحت پور روڈ کا حلیہ بگاڑ دیا، شہری سراپااحتجاج بن گئے

Protests

Protests

پسرور (پ ر) ٹھیکیدار نے قلعہ احمدآباد تا تحت پور روڈ کا حلیہ بگاڑ دیا، شہری سراپااحتجاج بن گئے۔

تفصیلات کے نالہ ڈیک میں سیلابی پانی سے متاثر ہونے والا40دیہاتوں کو ملانے والا روڈ قلعہ احمدآباد تاتحت پور کی مرمت کی منظوری کے بعد پتھر ڈال کر حلیہ بگاڑ دیا۔جس سے کئی حادثات کا شکار ہوچکے ہیں

درجنوں گاڑیوںکے ٹائرتباہ ہوچکے ہیں۔چوہدری عبدالحمید باجوہ، چوہدری محمد یوسف، چوہدری منیر احمد آف واسیا، حاجی اکرم انصاری ودیگر ہزاروں افراد نے احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب، کمشنر گوجرانوالہ اور ڈی سی اوسیالکوٹ تمام حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیاہے۔