کنٹرول لائن پر جارحیت، پاک فوج کا بھرپور جواب، 8 بھارتی فوجی مارے گئے

Control Line Aggression

Control Line Aggression

لاہور (جیوڈیسک) پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے 8 بھارتی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔ کارروائی میں دشمن کی تین چوکیاں تباہ جبکہ بھارتی مورچے چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

دوسری جانب بھارتی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے غلطی سے سرحد پار کرنے والا فوجی گرفتار کر لیا۔

بھارتی فوج کی طرف سے کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے دو پاکستانی جوان شہید ہو گئے۔ پاک فوج نے بھارتی دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرجیکل اسٹرائیک ہوا تو بھارت کو منہ توڑ جواب دیں گے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی وارننگ دی ہے کہ ایل او سی پر اشتعال انگیزی پر بھارت کو بھرپور جواب ملے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت اپنے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے جھوٹے دعوے کر رہا ہے۔