سہولت کی عدم فراہمی سندھ حکومت کا بیڈ گورنس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ عصمت انور محسود

ASMAT ANWER MEHSOOD

ASMAT ANWER MEHSOOD

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماء عصمت انور محسود نے عظیم پورہ گورنمنٹ بوائز اینڈ گرلز اسکول میں پانی کا مسئلہ حل کرکے علم دوستی کا ثبوت پیش کردیا علاقہ عوام، اسکولوں کے اساتذہ اور طلباء و طالبات اور والدین کا لیگی رہنماء عصمت انور محسود کو علم دوست اقدام پر خراج تحسین ۔مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنماء عصمت انور محسود نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے مشن کو تکمیل تک پہنچا نے کے لئے کوشاں ہیں انہوں نے ملک سے جہالت کے خاتمے اور پڑھا لکھا پاکستان کے خواب کی عملی تعبیر کو مسلم لیگ(ن) کی حکومت یقینی بنائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی ذاتی اخراجات سے عظیم پورہ میں سرکاری اسکولوں میں اسکولوں کے طلباء و طالبات کے لئے پینے کے پانی سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے جاری کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نومنتخب لیگی کونسلر دائود خان اور علاقہ معززین بھی ان کے ہمراہ موجود تھے مسلم لیگ (ن) کے رہنماء عصمت انور محسود نے کہا کہ سرکاری اسکولوں میں طلباء و طالبات اور اساتذہ کے مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم نے یہ فریضہ اپنے مستقبل کے معماروں کو سہولت پہنچانے کے لئے انجام دیئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ شہر کراچی میں سرکاری اسکولوں کی حالت زار سندھ حکومت کی بیڈ گورنس کی مثال ہے حکومت سندھ اسکولوں میں حفاظتی انتظامات کو بہتر بنا نے کے ساتھ اسکولوں میں طلبہ کو سہولت کی فراہمی میں بھی مکمل ناکام ہوچکی ہے وزارت تعلیم کی عدم توجہی کی وجہ سے سرکاری اسکول کھنڈرات میں تبدیل ہوچکے ہیں عصمت انور محسود نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسکولوں کی سیکورٹی انتظامات کو بہتر بنا نے کے ساتھ اسکولوں میں زیر تعلیم بچوں کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائے۔