جب تک مجرموں کو سزائیں نہیں دی جاتیں، تب تک دہشت گردی کا جن قابو میں نہیں آئے گا، سید ناظر عباس

Syed Nazir Shah

Syed Nazir Shah

بدین (عمران عباس) جب تک مجرموں کو سزائیں اور قاتلوں کو پھانسی پر لٹکایا نہیں جائے گا ، دہشت گردی کا جن قابو میں نہیں آئے گا،علامہ سید ناظر عباس تقوی۔

دو سال قبل پشاور کے حیات آباد سانحے میں شہید ہونے والے علی رضا کی دوسری برسی منائی گئی، شیعہ علمہ کاؤنسل کے صوبائی صدر اور دیگر قیادت نے بھی شرکت کی ،دو سال قبل پشاور حیات آباد بم بلاسٹ میں شہید ہونے والوں میں ایک نوجوان ڈاکٹر علی رضا جعفری کا تعلق بدین سے تھا، جس کی دوسری برسی بدین میں نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی۔

برسی میں شیعہ علماء کاؤنسل کےمرکزی نائب صدر علامہ محمد باقر نجفی صوبائی صدر سید ناظر عباس تقوی ،صوبائی نائب صدر مولانا اسد رضانعیمی ، مولانا محسن مہدوی ،ڈویزنل صدر سید عزیز اللہ شاہ رضوی اور دیگر علماء نے شرکت کی رہنماؤں اور شہریوں کی بڑی تعداد جلوس کی شکل میں شہید ڈاکٹر علی رضا جعفری کی قبر پر پہنچی جہاں پھولوں کی چادر چڑھاکر فاتحہ خوانی کی گئی، بعد میں ایک مجلس عزاء کا اہتمام کیا گیا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شیعہ علماء کاؤنسل کے صوبائی صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کہا کہ انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر علی رضا ایک بہادر نوجوان تھا جو اپنے ملک و قوم کی خدمت کی خاطر تعلیم حاصل کرنے پشاور گیا لیکن دہشت گردوں نے ان کو شہید کردیا اللہ ان کے والدین کو صبر عطا کرے ، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو دو چیلنجز کا سامنا ہے۔

ایک دہشت گردی اور دوسرا کرپشن ،ریاست کی ذمہ داری ہے پاکستان کے شہریوں کی حفاظت کرے لیکن ریاست اپنی ذمہ داری ٹھیک طرح نہیں نبا رہی ہے ، اور دہشت گردی کا جن حکومت سے قابو نہیں ہورہا ہے۔

انہوں نے حکومت پاکستان سے مطابلہ کیا کہ مجرموں کو سزائیں اور قاتلوں کو پھانسی پر لٹکایا جائے تاکہ ملک سے دہشت گردی اور کرپشن کا خاتمہ ہوسکے۔