کوپا امریکہ فٹبال ، کولمبیا کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی

Copa America Football

Copa America Football

نیویارک (جیوڈیسک) کوپا امریکہ فٹبال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں کھیلے گئے میچ میں کولمبیا نے پیرو کو پنلٹی شوٹ آؤٹ پر دو کے مقابلے 4 گولز سے مات دے دی۔

امریکہ میں جاری فٹبال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل مقابلوں میں پیرو اور کولمبیا کی ٹیمیں میدان میں اتریں ۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے دفاعی انداز اپنائے رکھا ۔ پیرو اور کولمبیا کے گول کپیرز حریف ٹیم کی گول کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے رہے۔

میچ کے مقررہ وقت تک کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی ۔ مقابلے کا فیصلہ پنلٹی شوٹ آؤٹ پر کیا گیا جہاں کولمبیا نے دو کے مقابلے 4 گولز سے کامیابی اپنے نام کی۔