کور کمانڈرز کانفرنس، دیرپا امن کیلئے کامیابیوں کا تسلسل برقرار رکھنے کا عزم

Core Commander Conference

Core Commander Conference

راولپنڈی (جیوڈیسک) کور کمانڈرز کانفرنس نے ملک میں امن واستحکام کے لیے حاصل کامیابیوں کو آگے لے کر چلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے جبکہ ملکی سیکیورٹی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔

جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے زیرِ صدارت 209ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں ملک کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، شرکا نے جاری آپریشنز پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ اجلاس میں خوشحال بلوچستان پروگرام پر بھی غور کیا گیا۔ شرکا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک میں امن واستحکام کے لیے حاصل کامیابیوں کو آگے لے کر چلا جائے گا۔