دل کی شریانوں کی تنگی

heart attack large

heart attack large

دل کے عضلات بالکل انسانی جسم کے دوسرے عضلات کی مانند کام کرتے ہیں اور ظاہر ہے کہ دل کے عضلات کو اپنا کام کرنے کے لیۓ توانائی کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ توانائي خوراک کی صورت میں انسانی جسم میں خون کی گردش سے حاصل ہوتی ہے ۔ جسم میں خون گردش کرتا ہے اور خون میں پاۓ جانے والی خوراک کو جسم کے مختلف حصے استعمال کرتے ہیں اور یوں ہم انسانی جسم کو صحت مند چلتا پھرتا دیکھتے ہیں ۔ دل انسانی جسم میں خون کی گردش کے لیۓ پمپ کے طور پر استعمال ہوتا ہے اور خود دل کے عضلات کو جو شریانیں خون پہنچاتی ہیں ان کو کرونری آرٹریز کہا جاتا ہے ۔

بعض اوقات ان کرونری آرٹریز میں خرابی پیدا ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے دل کے عضلات تک خون کی ترسیل کم ہو جاتی ہے یا منقطع ہو جاتی ہے اور یوں دل کے یہ عضلات خون کی ترسیل نہ ہونے کی وجہ سے اپنا کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں جس کی وجہ سے حرکت قلب بند ہو جاتی ہے اور انسانی موت واقع ہو جاتی ہے ۔

Atherosclerosis اس طرز کی ایک بہت ہی اہم بیماری ہے جس کے دوران کلسٹرول اور چربی کے اجزاء شریانوں کی دیواروں پر جمع ہونا شروع ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے یہ شریانیں تنگ ہو جاتی ہیں ۔ یہ بیماری جسم کے کسی بھی حصے میں شریانوں کو متاثر کر سکتی ہے اور یہ stroke ، heart attach اور کمزور گردش خون کی ایک بڑی وجہ بھی ہے ۔ اس بیماری میں دماغ ، گردے اور دل زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں ۔

خطرناک عوامل :
Atherosclerosis عمر رسیدہ افراد میں وقوع پذیر ہوتی ہے لیکن بیماری کی شدت ہر فرد میں مختلف ہو سکتی ہے ۔
٭ خواتین حاملگی کی عمر میں مردوں کی نسبت بہت کم اس بیماری کا شکار ہوتی ہیں ۔

٭ بلڈ پریشر میں زیادتی ، خون میں چربی کی مقدار میں زیادتی ، سگریٹ نوشی اور ذیابیطیس ایسے عوامل ہیں جو اس بیماری کو جنم دے سکتے ہیں یا شدید کر سکتے ہیں لہذا ان چیزوں کے کنٹرول سے ہم اس بیماری کے اثرات کو کم کر سکتے ہیں ۔

٭ موٹاپا ، انسان کو بلڈ پریشر کا مریض بنانے ، خون میں چربی کی مقدار زیادہ کرنے اور ذیابیطیس کا شکار کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے اور مستقل طور پر شریانوں کے تنگ ہونے کا باعث بنتا ہے ۔