کور کمانڈرز نے ملک بھر میں کومبنگ آپریشن کی منظوری دے دی

Raheel Sharif Mteeing

Raheel Sharif Mteeing

راولپنڈی (جیوڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں کور کمانڈرز کانفرنس کا اجلاس ہوا۔

جس میں ملک کی اندورونی و بیرونی سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ کانفرنس میں فوج کی آپریشنل تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ کانفرنس میں فوج کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس اجلاس میں کور کمانڈرز نے ملک بھر میں کومبنگ آپریشن کی منظوری دے دی ہے۔