کرپشن کی تسبیح کرتے عمران خان کی زبان نہیں تھکتی۔ ذوالفقار احمد شیخ

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد: متوقع سٹی میئر ذوالفقار احمد شیخ نے کہا ہے کہ کرپشن’ کرپشن کی تسبیح کرتے عمران خان کی زبان نہیں تھکتی مگر جب اپنے گھر کے بھیدی نے لنکا ڈھائی تو خود سمندر کی جھاگ کی طرف بیٹھ گئے اور اپنے ہی تراشے بت کیخلاف کارروائی سے انکار کر دیا۔

جبکہ اس قسم کا الزام لگنے پر انہوں نے احتساب بیورو کو تالے لگا دیئے تھے۔ تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے 5ایم این ایز نے پرویز خٹک کیخلاف کرپشن کے الزامات لگا کر انہیں وزارت اعلیٰ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا مگر کھلاڑی نے یہ کہہ کر انہیں ہٹانے سے انکار کر دیا کہ یہ کام میرے بس میں نہیں، یہ کیسے ممکن ہے کہ جو نامزدگی کر سکتا ہو وہ ہٹانے کی سکتہ نہ رکھتا ہو۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف پر خیبرپختونخوا حکومت تحریک انصاف کے عہدیداران یہ الزامات لگانے رہے ہیں کہ انہوں نے پنجاب بھر کا فنڈ لاہور پر لگا دیا ہے مگر وہ ثبوت نہ دے سکے تاہم تحریک انصاف کے اپنے ہی 5 ایم این ایز نے خیبرپختونخوا کے تمام فنڈز پرویز خٹک کے اپنے حلقے پر لگنے کا الزام لگایا تو عمران خان کو سانپ سونگھ گیا یہ سب مکافات عمل ہے اسی لیے تو کہتے ہیں کہ کسی پر جھوٹے الزامات لگانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔