کرپشن کا بے تاج کلرک بادشاہ ارشد الہی نے اسٹنٹ لیگل ایڈوائزر کا کام کرنا شروع کر دیا

Jhang

Jhang

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) TMA جھنگ میں تعیناتی چونگی محرر کی لیکن ڈیوٹی کلرک باد شاہ کی،تفصیلات کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ بلدیہ جھنگ میں ارشد الٰہی نامی شخص بطور چونگی محرر بھرتی ہوا لیکن کرپشن کے بل بوتے پر دیکھتے ہی دیکھتے موصوف چونگی محررسیاسی رشوت بل بوتے پر دفتر تحصیل کونسل جھنگ میں بطور کلرک اکائونٹ برانچ میں ڈیوٹی لگوالی جہاں پر کلرک باد شاہ نے آپ بھی خوب کھایا اور اپنے افسران کو بھی کھلایا۔

اس بعد کلرک بادشاہ نے دوسرا چھکا اسٹنٹ لیگل ایڈوائزر کام کرنا شروع کردیا بعدازاں کلرک بادشاہ نے TMAجھنگ کی سرکاری دکانات کا نوٹوں کی چمک دیکھ کر سرکاری ڈیوٹی دینے کی بجائے پرائیویٹ ڈیوٹی دینا شروع کردی جس پر تحصیل ناظم جھنگ نذرحیات پاتوآنہ نے موصوف کلرک کو معطل کردیا اور شوکاز نوٹس جاری کردیا تھا۔

بعدازاں رشوت کے بل بوتے پر موصوف کو بطور ریکارڈ کیپر لگا دیا ۔لیکن اب مذید راتوں رات امیر بننے کے لئے کلرک باد شاہ نے اپنی ڈیوٹی COبرانچ میں لگوالی جہاں پر اب موجاں ہی موجاں کے چرچے ہر زبان پر عام ہو چکے ہیں۔

عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام کے علاوہ جھنگ کے ارباب و بااختیار سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ایسے راشی کلرک کو تبدیل کرکے خاکروبوں کو صفائی پر پابند کیا جائے تاکہ شہر کی غریب عوام مذید خطر ناک وائرس سے بچ سکے اور سُکھ کا سانس لے سکیں۔