کرپشن میں ملوث اہم شخصیات کو عبرتناک سزا ہونی چاہیئے، صدر ممنون

Mamnoon Hussain

Mamnoon Hussain

اسلام آباد (جیوڈیسک) صدر ممنون حسین کا کہنا ہے کہ ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کے لئے اس میں ملوث اہم شخصیات کو عبرتناک سزا ہونی چاہیئے۔

اسلام آباد میں احتساب اور بہترطرز حکمرانی کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ کئی نامور شخصیات کرپشن میں ملوث ہیں اگر انہیں عبرتناک سزا دی جائے تو اس خرابی پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی استعداد کو بڑھاتے ہوئے کرپشن کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔