کرپشن میں ملوث ججز اور ملازمین آج سے توبہ کر لیں: سجاد علی شاہ

Sajjad Ali Shah

Sajjad Ali Shah

کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا ہے کہ کسی کرپٹ عدالتی افسر کو رعایت نہیں ملے گی‘ تمام کرپٹ عدالتی افسران کو ہدایت ہے کہ خود کو سدھار لیں۔ کرپشن پر 20 عدالتی افسران کو فارغ کر چکے ہیں۔

سندھ ہائی کورٹ کے سبزہ زار پر جمعہ کی شب عشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جناب جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ کسی بھی صورت کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی۔

عدالتی افسران کو ہدایت ہے کہ خود سدھار لیںکرپشن میں ملوث پائے گئے کسی عدالتی افسر کے ساتھ رعایت نہیں کی جائے گی اب تک 20 عدالتی افسران کو کرپشن پر فارغ کر چکے ہیں۔ 20 عدالتی افسران کے خلاف معاملات پر کارروائی جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کے لئے ہر سطح پر اور ہر شعبے میں اقدامات ضروری ہیں کرپشن پر قابو پاکر ہی اداروں کو مضبوط اور ملک کو آگے لے جایا جا سکتا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ جوکرپشن میں ملوث ہے وہ آج سے توبہ کر لے۔ خود کو سدھار لے اس کے بعد موقع نہیں ملے گا۔ کرپشن پر ریٹائرمنٹ بھی نہیں ملے گی۔