کرپشن ملک کا بہت بڑا مسئلہ ہے عوام کو اس مسئلہ سے نجات دلائیں گے، حاجی بشارت علی

Haji Basharat Ali Opening

Haji Basharat Ali Opening

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے چئیرمین ،معروف تاجر حاجی بشارت علی رحمانی، وائس چئیرمین ارشد رضا ایڈوکیٹ، جنرل کونسلر محمد سجاد، جنرل کونسلر ذولفقار قریشی، جنرل کونسلر، عرفان شاہ، آصف رحمانی ، چیئرمین رحمانی ینگ کونسل، اشفاق بھولا نے کاہنہ وارڈ نمبر 6میں فر ی ڈسپنسری کے افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے وسائل لوٹنے والوں کو اب جواب دینا ہوگا۔

کرپٹ عناصر کے خلاف ہر فورم پر جائیں گے ،انہوں نے کہاکہ کرپشن ملک کا بہت بڑا مسئلہ ہے عوام کو اس مسئلہ سے نجات دلائیں گے جب تک ایماندار افراد حکومت میں شامل نہیں ہوتے ملک ترقی نہیں کرسکتا ،ملک کی ترقی کے لئے اہل افراد کو اہم عہدوں پر لانے کے لئے منصوبہ بندی وقت کی ضرورت ہیمعاشرے سے ہرقسم کی انتہاء پسندی ودہشتگردی کاخاتمہ تمام طبقات کی مشترکہ ذمہ داری ہے بھارت کے خلاف حکومت ،فوج اور اپوزیشن کا متحد ہونا خوش آئندہ ہے۔

ہندو بنیاء سرجیکل سٹرا ئیک کے حوالے سے دنیا کی آنکھوں میں دھول ڈالنا چاہتا ہے ۔پاکستان کی مسلح افواج بھارت کی کسی بھی قسم کی جارحیت کا نہ توڑ جواب دینا جانتی ہے ۔محرم الحرام مسلمانوں کے نزدیک مقدس اور پاک مہینہ ہے اس ماہ مقدس میں لڑائی حرام سمجھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا مسلم لیگ(ن) کی قیادت نے ملک اور قوم کی اچھی رہنما ئی قیادت ہونے کو ثبوت دے دیا ہے ۔بھارت کے خلاف اپوزیشن ،حکومت اور فوج کا ایک پیج پر جمع کرنے پر وزیر اعظم نواز شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

اگر اپوزیشن جماعتیں ایسے ہی ملکی مسائل کے حل کیلئے یکجا ہو جائیںتو پاکستان دنیا کا پر امن اور خوشحال ترین ملک بن سکتا ہے۔

sajjadalishakir@gmail.com
سجاد علی شاکر
03226390480