کرپشن کیخلاف تحریک میں سینکڑوں گاڑیوں کے قافلے سمیت شرکت کریں گے، چوہدری منشاء سندھو

Lahore

Lahore

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سنیئر رہنماء و سابق ایم پی اے چوہدری محمد منشاء سندھو نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی قیادت میں حکومت کی ملک دشمن پالیسیوں کے خلاف 7 اگست کوکرپشن کیخلاف تحریک میں شریک ہونے کی تیاریاں زور وشور سے جاری کردی ہیں۔

اس حوالے سے انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ اس تحریک کو کامیاب بنانے کے لئے رابطہ مہم جاری ہے۔ہم چیئرمین آصف سہیل کھوکھر اوردیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل قافلہ لے کر شامل ہوں گے اور انشاء اللہ اس کرپشن کیخلاف تحریک میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر حکمرانوں کی نیندیں حرام کردے گا۔انہوں نے کہا کہ عوام نے کرپٹ حکمرانوں کے ملک وقوم کے خلاف فیصلوں کو مستردکردیا ہے۔

اب حکمرانوں کو عوام کی لوٹی دولت اور پانامہ لیکس کا حساب دینا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ عوام نے پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کی حب اوطنی اور سیاسی فہم وفراست پر مکمل اعتماد کااظہار کردیا ہے۔