کرپشن کا گٹھ جوڑ سندھ میں آپریشن کو ناکام بنانا چاہتا ہے: طاہر القادری

Tahir-ul-qadri

Tahir-ul-qadri

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری ترکی سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ کارکنوں کی بڑی تعداد نے لاہور ائیرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کرپشن کا گٹھ جوڑ سندھ میں فوج کا آپریشن ناکام بنانا چاہتا ہے۔

کرپشن کے کھیل میں وفاق اور سندھ کی آپس میں ہم آہنگی ہے۔ دہشت گردی کے پیچھے کرپشن کا پیسہ استعمال ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے کی طرح مسائل کی دلدل میں پھنسا ہے۔ کرپشن ملک کی جڑوں کو کھائے جا رہی ہے۔ ملک میں مظلوم کوعدل و انصاف نہیں مل رہا۔ طاہر القادری نے مزید کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائے بغیر سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔ ظالموں کے خلاف ان کا جہاد جاری رہے گا۔