کرپشن کے خاتمہ کیلئے نیشنل احتساب بیورو کا کردار لائق تحسین ہے: حافظ طاہر جمیل

Hafiz Tahir Jameel

Hafiz Tahir Jameel

فیصل آباد : میاں برادران کی قیادت میں موجودہ حکومت صاف ستھری ‘ پاکیزہ سیاست کے فروغ اور جمہوریت کے استحکام کیلئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لا رہی ہے۔ کرپشن کے خاتمہ کیلئے نیشنل احتساب بیورو کا کردار لائق تحسین ہے۔ تاہم نیب کو کسی بھی سطح پر انتقاماً کسی کو حراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے صوبائی حافظ طاہر جمیل نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ تاریخ شاہد ہے ۔

مسلم لیگ ن کے اکابرین نے ہر دور میں انتقامی سیاست کی نفی کی اور اپنی توانائیاں اداروں کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے پر مرکوز کئے رکھیں۔ اُنھوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو کو مزید فعال بنانے اور اس کی کارکردگی میں نکھار پیدا کرنے کیلئے قانون سازی کی جا رہی ہے جس کے بعد اس ادارہ میں پائی جانیوالی قباحتیں از خود دور ہو جائیں گی۔ اُنھوں نے کہا کہ مسلم لیگی قائدین کا دامن کبھی بھی کرپشن سے آلودہ نہیں ہوا اس لئے مسلم لیگ ن کو نیب کی جانب سے ہونیوالی کسی بھی کاروائی کا خطرہ نہیں ہے۔