کرپشن کا ایک دھیلا بھی ثابت ہو جائے تو الٹا لٹکا دیا جائے: شہباز شریف

 Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات میں پوائنٹ سکورنگ کے بجائے مل کر کوششیں کرنا ہوں گی، آپریشن ضرب عضب پر فوج اور سویلین حکومت کی سوچ ایک ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ اورنج لائن ٹرین بہترین منصوبہ ہے، مٹھی بھر لوگ مخالفت کر رہے ہیں، ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن ثابت ہو جائے تو ہر سزا بھگتنے کیلئے تیار ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ قرضے معاف کرانے والوں کے نام بھی سامنے آنے چاہیں۔