کرپشن ریفرنسز: شریف خاندان کو احتساب عدالت میں پیشی کیلئے سمن لندن ارسال

Sharif Family

Sharif Family

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نواز شریف، ان کے بچوں اور داماد کو پیشی کیلئے سمن لندن بھجوا دیئے، پارک لین لندن کے پتے پر بھجوائے گئے سمن کی کاپی دنیا نیوز نے حاصل کر لی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نوازشریف، حسن، حسین، مریم اور کیپٹن صفدر کی طلبی کے سمن تعمیل کیلئے لندن بھجوا دیئے۔ وزارت خارجہ کے ذریعے پاکستانی ہائی کمشن کو بھجوائے گئے سمن کی تعمیل کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم، ان کے بچوں اور داماد کی طلبی کے سمن پر لندن فلیٹس کا پتہ درج ہے، عدالت نے پانچوں ملزمان کو 26 ستمبر کو ہر صورت پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔