کرپشن سے نجات حاصل کرنا وقت کی ضرورت

Corruption

Corruption

تحریر : عتیق الرحمن
کرپشن وہ ناسور ہے کہ جو ملک و قوم کی بنیادوں کو غیر محسوس طریقے سے ختم کررہاہے ۔اس قبیح امر و فعل میں ملک کے چھوٹی سطح سے اعلیٰ سطح تک کے متعدد طبقات اور ان سے وابستہ افراد کرپشن و لوٹ ماری کا بازار گرم کرنے کی باوجود بھی ندامت محسوس نہیں کرتے باوجود اس کے کہ اسلام میں واضح اصول بیان کیا گیا ہے کہ حرام کا ایک لقمہ کھانے والے فرد کی چالیس روز تک کی کوئی بھی عبادت قبول نہیں ہوتی ۔اس کے ساتھ مکروہ و حرام طریقے سے کمائی گئی دولت کے نتیجہ میں خاندان،علاقہ اور ملک میں بے چینی و اضطراب اور غم و الم کا سامنا ہے چونکہ حرام کے مال میں اپنی نحوست چھوڑتا ہے۔

ظلم درظلم یہ ہے کہ کرپشن کی لعنت میں متعدد سیاسی و سماجی، بیوروکریٹ و عسکری قائدین کے ساتھ مذہبی طبقات کے نمائندہ افراد بھی گرفتار نظر آتے ہیں مگر ان میں سے اب تک کسی کا خاطر خواہ اور مناسب احتساب نہیں ہوا ماسوائے حال ہی پانامہ لیکس کی رپورٹ کے نتیجہ میں ملک کی سب سے بڑی تنظیم مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کو ناصرف ملزم ثابت کرنے کیلئے نیب کو ریفرنس تیارکرنے کا حکم بلکہ انہیں اقامہ رکھنے کے باعث وزارت عظمیٰ سمیت قومی اسمبلی سے برطرف کردیا گیا کہ وہ صادق و آمین نہ ہونے کی وجہ سے اس منصب کے اہل نہیں ہیں۔

البتہ یہاںیہ امر قابل توجہ طلب ہے کہ احتساب کا یہ سلسلہ ایک خاندان تک محدود ہونے کی بجائے اسکو آگے بھی بڑھنا چاہیئے قرضے معاف کرانے والوں کی لسٹیں موجود ہیں،دبئی پراپرٹی لیکس کی لسٹیں ایف بی ار اور ایف آئی ا ے کے پاس ہیںکرپشن کے سرطان کا خاتمہ اس وقت تک نہیں ہو گا جب تک سب کا احتساب نہیں ہو گا،آئین اور قانون کے مطابق تمام کا احتساب ہوناچاہیئے۔

Atiq ur Rehman

Atiq ur Rehman

تحریر : عتیق الرحمن
(اسلام آباد
0313-5265617
atiqurrehman001@gmail.com