ٹیکسلا کی خبروں کی تصویری جھلکیاں

ٹیکسلا

DR M.RAMAZAN ADBDULAH TAXILA

DR M.RAMAZAN ADBDULAH TAXILA

(ڈاکٹر سید صابر علی )مسلم لیگ (ن) کے راہنما سابق امیدوار برائے چئیرمین چوہدری واجد ایوب نے کہا ہے کہ کسی بھی معاشرے کی تعمیروترقی کا انحصار تعلیم پر ہوتا ہے جو قومیں تعلیم میں سب سے آگے ہوتی ہیں وہ ترقی کی منزلیں بھی جلد طے کرتی ہیں، آج کے طالب علم کل کے معمار وطن ہونگے،موجودہ حکومت تعلیم کے شعبے پرخصوصی توجہ دے رہی ہے، عصر حاضر کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے تعلیم و تربیت کو فروغ دینا اشد ضروری ہے،نوجوانوں کو جدید تعلیم سے آراستہ کرنا وقت کا عین تقاضا ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے بوائز ماڈل سکول میں یوم تقسیم انعامات و یوم والدین کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا ،سکول کے پرنسپل نے کہا کہ یہ ادارہ اہل علاقہ کے لئے رول ماڈل ہے اور بچوں کو نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی شامل کیا جاتا ہے ،چوہدری واجد ایوب نے کہا کہ ملک کے ہر بچے اور ہر بچی کو تعلیم تک رسائی دینا ہم سب کا فریضہ ہے اور اسکے لئے ہمیں ہنگامی بنیادوں پر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،موجودہ حکومت شہروں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقہ جات میں بھی تعلیم کے شعبے کو ہم پلہ لا رہی ہے، اسکے لئے انقلابی اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ ہماری آنے والی نسلوں کو ایک روشن اور محفوظ پاکستان مل سکے انھوں نے کہا کہ تعلیم پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا ،سکول سرکاری ہوں یا پرائیویٹ بچوں کی تعلیم و تربیت نیک نیتی سے ہونی چاہئے تاکہ آج کے یہ طالب علم کل کے بہترین معمار وطن ثابت ہوںسکیں ،آخر میں انھوں نے پوزیشن ہولڈر بچوں میں انعامات تقسیم کئے۔

wajid ayub taxila

wajid ayub taxila

 taxila news

taxila news

MIR JAVAID AMJAD KHAN

MIR JAVAID AMJAD KHAN