روئی کی عالمی کھپت 5 سال میں پہلی بار پیداوار سے بڑھنے کا امکان

Cotton

Cotton

کراچی (جیوڈیسک) روئی کی کھپت گزشتہ 5 سال میں پہلی بار سال 2015-16 کے دوران پیداوارکی نسبت زائد ہونے کا امکان ہے۔

انٹرنیشنل کاٹن ایڈوائزری کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق سال 2015-16 کے دوران کپاس کی عالمی پیداوار9فیصد کمی سے 23.8 ملین ٹن اور کھپت 2 فیصد کے سال بہ سال اضافے سے24.9ملین ٹن رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2015-16 کے دوران کپاس کی پیداوار میں سب سے زیادہ کمی چین میں 16فیصد جبکہ بھارت میں 2 فیصد متوقع ہے جبکہ دنیا بھرمیں کاٹن ایئر 2015-16 کے اختتام پراینڈنگ اسٹاکس کاتخمینہ 21 ملین ٹن لگایا گیاہے جو 2014-15کے مقابلے میں 5فیصد کم ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے 2014-15 کے دوران کسانوں سے 15 لاکھ ٹن روئی خریدی تھی جس میں سے اب تک 6 لاکھ 50 ہزارٹن فروخت کی جا چکی ہے جبکہ چین نے بھی اپنے ذخائرسے فروخت شروع کر دی ہے اور جولائی کے آخر تک 40 ہزار ٹن سے زائد فروخت کی جا چکی ہے۔