کپاس کی قیمتوں میں مسلسل کمی، جنرز کی مشکلات میں اضافہ

Cotton

Cotton

کراچی (جیوڈیسک) کپاس کی کم پیداوار کے باوجود قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری ہے۔ ملز کی جانب سے کپاس کی خریداری میں عدم دلچسپی کے باعث قیمتیں مزید 50 سے 100 روپے فی من کم ہو گئی ہیں۔

سندھ اور پنجاب میں کپاس کی قیمت 4500 روپے سے 5500 روپے فی من ہو چکی ہے جبکہ پھٹی 1600 روپے سے 2800 روپے فی 40 کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔

کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں کپاس، کاٹن یارن اور ٹیکسٹائل مصنوعات کی مانگ میں کمی کے سبب قیمتیں کم ہو رہی ہیں۔

نسیم عثمان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت جنرز کے پاس کپاس کی 10 لاکھ گانٹھوں کا اسٹاک موجود ہے جن میں سے صرف 2 لاکھ گانٹھیں ہی معیاری ہیں۔

غیر معیاری کاٹن بیلز کے باعث کاشتکاروں کو بھی ادائیگیوں میں دشواری کا سامنا ہے۔