کپاس کی پیداوار میں کمی، پنجاب میں جننگ ملز بند ہونا شروع

Cotton

Cotton

کراچی (جیوڈیسک) کپاس کی ہدف سے کم پیداوار کے باعث پنجاب میں جننگ ملز بند ہونا شروع ہوگئیں۔ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے مطابق رواں سیزن کے چار ماہ میں کپاس کی پیداوار گذشتہ سال کے مقابلے میں 29 فیصد کم رہی۔

رواں سیزن میں کپاس کی پیداوار 86 لاکھ بیلز جبکہ گذشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 1 کروڑ 21 لاکھ بیلز پیدا ہوئی تھی۔ پیداوار میں کمی کے باعث پنجاب کی جننگ ملز بند ہونا شروع ہوگئی ہیں۔

ماہرین کے مطابق اس سال کپاس کی پیداوار 1 کروڑ بیلز رہنے کا امکان ہے جس کے باعث مقامی کھپت کو پورا کرنے کے لئے درآمدات کا حجم 50 لاکھ بیلز تک پہنچ سکتا ہے۔