کپاس کی فی من قیمت میں 100 روپے کمی

Cotton

Cotton

کراچی (جیوڈیسک) دنیا بھر میں کپاس کی توقع سے زیادہ پیداوار کی امید کے باعث بین الاقوامی مارکیٹ میں کپاس کی قیمتیں کم ہونا شروع ہو گئی ہیں جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی نظر آنا شروع ہو چکے ہیں۔

کپاس کی فی من قیمت 100 روپے کمی سے 6 ہزار 150 روپے ہو گئی ہے۔ دوسری جانب حکومت نے دھاگے اور ٹیکسٹائل مصنوعات کے برآمد کنندگان کو کپاس کی درآمدادی ڈیوٹی سے استثنیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مگر حکومت نے اس کے لئے یہ شرط رکھی ہے کہ یہ سہولت صرف اور صرف ایسے ایکسپورٹرز کو دی جائے گی جو اپنی پیداوار کا 100 فیصد حصہ برآمد کرتے ہوں گے۔

ماہرین کے مطابق حکومت کے اس اقدام سے ٹیکسٹائل ملز کی پیداواری لاگت میں کمی آئے گی جو ٹیکسٹائل برآمدات میں میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔