میمن کچھی گجراتی رابطہ کونسل کی ایک شام امیر پٹی والا مرحوم کے نام

Dua aesal Sawab Ameer Patti

Dua aesal Sawab Ameer Patti

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گجراتی قومی موومنٹ کے قائد امیر علی سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر مرحوم کی سیاسی ‘ سماجی ‘ فلاحی ‘ رفاعی اورکمیونٹی کی بہتری و اتحاد کیلئے انجام دی گئی خدمات کے اعتراف اورامیر علی پٹی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے میمن کچھی گجراتی رابطہ کونسل کے زیر اہتمام حاجی محمد حنیف سموں کی میزبانی میں سایانی ویلفیئر ایسوسی ایشن ‘دی آل میمن جنرل جماعت اور وطن گروپ آف پبلی کیشن کی معاونت سے کتیانہ میمن ہال کھارادر میں ”تقریب اعتراف خدمات “ منعقد کی گئی جس میں میمن کچھی گجراتی رابطہ کونسل کے رہنما محمد حنیف سموں ‘ دی آل میمن جنرل جماعت رہنما مصدیق عثمان سایانی ‘ سایانی ویلفیئر کے چیئرمین یونس سایانی ‘ وائس چیئر پرسن فاطمہ میمن ‘ماہر قانون الطاف حسین ایڈوکیٹ ‘ محمد صدیق بلوچ ایڈوکیٹ ‘ پیپلز پارٹی کے رہنما فاروق میمن‘راجونی اتحاد کے رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ کراچی سماجی کونسل کے رہنما اعجاز سیال ‘ نیشنل فورم فار ہیمون رائٹس کے رہنما محمد اسلم خان‘پاکستان سولنگی اتحاد کے رہنما نعمت اللہ سولنگی ‘ فیشن انڈسٹری سے وابستہ الطاف پاریکھ اور شوبزنس کی معروف شخصیت فنکار علی مرادو دیگر نے مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں عظیم انسان قرار دیا جبکہ اس موقع پر مرحوم کے صاحبزادے اور گجراتی قومی موومنٹ کے نو منتخب قائد و چیئرمین عرفا ن سولنگی پٹی والا نے اپنے والد کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ امیر پٹی نے خدمت کی سیاست کی جو شمع جلائی ہے اس کی روشنیاں ملک کے ہر کونے تک پھیلاکر پاکستان کو حقیقی معنوں میں روشن پاکستان بنائیں گے۔