انسداد دہشت گردی کی دفعات کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے: وسیم اختر

Wasim Akhtar

Wasim Akhtar

کراچی (جیوڈیسک) مئیر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ کراچی کے شہری آرمی چیف اور پاک فوج کے ساتھ ہیں ، انسداد دہشت گردی کی دفعات کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں اشتعال انگیز تقریر کیس کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسیر مئیر کراچی وسیم اخترکا کہنا تھا کہ آرمی چیف اور پاک فوج کو یقین دلاتا ہوں کہ کراچی کی عوام ان کے ساتھ ہے ۔ پاکستان میں انسداد دہشت گردی کی دفعات کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ میرے خلاف بھی دس دس سال پرانے مقدامات بنائے گئے ۔ میں نے کوئی گناہ کیا گیا تھا تو جب ایم این اے اور دیگر عہدوں پر تھا اس وقت کاروائی کیوں نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا 71 دن سے جیل میں ہوں نہ جانے میرے جیل میں رہنے سے کس کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔

صحافی نے ان سے پوچھا کہ آپ نے اپنی جے آئی ٹی میں متحدہ کے بانی کو دہشت گرد قرار دیا تو وسیم اختر نے کہا کہ میں نے جو بیان دیا وہ ریکارڈ کا حصہ ہے ۔ میں اب سیاست میں نہیں ہوں اس لیے کسی کے خلاف باتیں نہیں کرنا چاہتا ۔ صحافیوں کو بھی جے آئی ٹٰی پر سوالات اٹھانے سے گریز کرنا چاہیے۔