ملک کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا چاہتے ہیں، آرمی چیف

Raheel Sharif

Raheel Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ملک کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کا جواب دینا جانتے ہیں، ملکی حالات مزید بہتر ہونگے۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کی ، ملک کو درپیش چیلنجز سے متعلق صحافی کے سوال پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مختصر اور پرعزم جواب دیتے ہوئے کہا کہ ملکی حالات میں بہت بہتری آئے گی۔

ملک کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ جلد ملک کے حالات میں مزید بہتری دیکھیں گے۔