ملک بھر کی تمام ڈویژن میں تربیتی ورکشاپ کا آغاز 15 نومبر سے ہوگا: علی کاظمی مرکزی نائب صدر

Ali Kazmi

Ali Kazmi

لاہور : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی نائب صدر سید علی کاظمی نے لاہور میں تنظیم کے مرکزی دفتر میں اجلاس کی سربراہی کرتے ہوئے بتایا کہ سال احیاء اقدار اسلامی میں آئی ایس او کے زیر اہتمام طلباء کی فکری تربیت کے لئے تربیتی ورکشاپس اور تفریحی ٹورز کا اہتمام کیا جائے گا۔

اسی سلسلہ میں ملک بھر کی تمام ڈویژن میں نومبرسے ڈویژنل مسئولین ورکشاپ منعقد ہوگی جس میں تمام ڈویژن کے مسئولین شرکت کریں گے ۔علی کاظمی نے بتایا کہ ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد طلبا کی عصر حاضر میں اسلامی اقدار کے مطابق تربیت کرنا ہے تاکہ معاشرے میں اپناکلیدی کرادر ادا کر سکیں۔ کسی قوم کی ترقی کا دارو مدار اس قوم کے نوجوانوں کی فکری سطح پر منحصر ہے آئی ایس او نوجوانوں کی فکری سطح بلند کرکے جہانی ا نقلاب کی راہیں ہموار کرنے میں کوشاں ہے اسی ہدف کے تحت آئی ایس او امسال بھی ممبران ورکشاپ منعقد کرے گی ورکشاپ سے علما کرام ماہرین تعلیم اسکالرز اور سینئرز مختلف موضوعات پر گفتگو کریں گے۔

علی کاظمی نے شرکاء جلاس کو بتایا کہ ورکشاپ آئی ایس او کے ممبران کی تربیت میں کلیدی کردار ادا کرے گی اس ورکشاپ میں کالجز یونیورسٹیز کے طلبہ کی نظریاتی،فکری، تنظیمی تربیت کے ساتھ ساتھ تعلیمی میدان میں بھی ان کی مضبوطی کا باعث بنے گی۔مرکزی نائب صدر نے بتایا کہ نوجوانوں کے بہترین مستقبل کے لئے ان میں تعلیمی و فکری سرگرمیاں عام کرنا اور اسلامی شعور پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر دنیا و آخرت میں کامیاب و کامران ہو سکتے ہیں، آئی ایس او نے ہمیشہ نوجوان طلبا کی تعلیمی، تربیتی و فکری تربیت کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے، آئی ایس او کا نصب العین و ہدف تعلیمات اسلامی کے پیش نظر نوجوان نسل کی تربیت کرنا ہے جس کے لئے ہمہ تن کوشاں ہیں۔