ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم و خشک رہیگا ،محکمہ موسمیات

Dry Weather

Dry Weather

اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک میں کہیں تیز گرمی سے شہری پریشان ہیں تو کہیں تیز گردآلود ہوائیں اور بادل چھائے ہیں۔

شمال مشرقی بلوچستان ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔

سندھ میں جیکب آباد، نواب شاہ، دادو، سکھر، لاڑکانہ میں گرمی کا راج بدستور برقرار ہے،تاہم مالاکنڈ ڈویژن، مکران، قلات، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔پنجاب کے بیشتر شہروں میں بھی گرمی اور لوڈشیدنگ سے شہری پریشان ہیں۔