ملک سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا، صدر مملکت

Mamnoon Hussain

Mamnoon Hussain

اسلام آباد (جیوڈیسک) صدر ملکت ممنون حسین کا کہنا ہے کہ ملک سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا۔

خواہا یہ دہشتگرد فاٹا میں سرگرم ہوں یا کراچی سمیت ملک کے کسی بھی حصے میں چاہے وہ کسی کو بھی نشانہ بنائیں اس لئے دہشت گرد غلط فہمی میں نہ رہیں انہیں ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کے لواحقین کو یقین دلاتے ہیں کہ قوم ان کے عزیزوں کی قربانی ہمیشہ یاد رکھے گی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہم اپنے60 ہزار شہیدوں کو نہیں بھولے۔

صدر مملکت نے کہا کہ طویل عرصے بعد انسداد دہشت گردی کی موثر حکمت عملی اپنائی گئی اور چیلنجز پر مستحکم طریقے سے قابو پایا جا رہا ہے جب کہ موجودہ حالات میں سیاستدانوں نے تدبر کا مظاہرہ کیا اور امن کے بغیر پاکستان کی ترقی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔