ملک میں سول اور ملٹری کی کوئی تقسیم نہیں: چودھری نثار

Chaudhry Nisar

Chaudhry Nisar

اسلام آباد (جیوڈیسک) پریس کانفرنس کے دوران چودھری نثار علی خان نے سول اور عسکری قیادت کے درمیان اختلافات کی سختی سے تردید کی۔

کہتے ہیں ملک میں سول اور ملٹری کی کوئی تقسیم نہیں پتہ نہیں لوگ ایسی باتیں کیوں کرتے ہیں۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف نے حالیہ دورہ امریکا کے دوران قومی موقف پر کوئی جھول نہیں دکھائی۔

آرمی چیف کا دورہ بھی طے شدہ تھا جس سے پہلے بڑی میٹنگ ہوئی تھی۔ چودھری نثار نے بتایا کہ نیکٹا کو چھ ماہ میں فعال ادارہ بنانے کیلئے فنڈز بحال کر دیئے گئے ہیں کسی بے گناہ کے خلاف کارروائی نہیں ہو گی۔

ملک میں سیکڑوں این جی اوز کام کر رہی تھیں جبکہ اجازت صرف نو کو تھی سب کو قانون کے دائرے میں رہ کر کام کرنا ہو گا۔