ملک سے کرپشن ختم کرنی ہے تو وزیر اعظم کا احتساب ضروری ہے : عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

چترال (جیوڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ملک سے کرپشن ختم کرنی ہے تو وزیر اعظم کا احتساب کرنا ہو گا۔ چترال میں مارخور کے شکار پرمٹ کی آمدنی کے رائیلٹی چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کے بعد خصوصی گفتگو کے دوران عمران خان نے کہا کہ میاں نواز شریف بیرون ملک جتنا پیسہ لے کر گئے تھے پاناما لیکس نے سب راز کھول دیئے ہیں اور اب میاں نواز شریف اس سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹی او آرز کا سہارا لے کر وزیر اعظؓم اور ان کے ساتھی ایسا قانون بنانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ انہیں بچایا جا سکے۔

عمران خان نے کہا کہ تمام اپوزیشن اس نکتے پر متفق ہے کہ میاں محمد نواز شریف کا احتساب کیا جائے ورنہ پھر اس ملک میں کسی بھی کرپٹ انسان کا احتساب نہ کیا جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر وزیر اعظم کیخلاف کارروائی نہیں کرنی تو اس ملک کی جیلوں میں جتنے قیدی بند ہیں انہیں بھی چھوڑ دیا جائے ، اگر اس ملک کا قانون وزیر اعظم پر لاگو نہیں ہوتا تو اسے کسی اور پر بھی لاگو نہیں ہونا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ ثابت ہوچکا ہے کہ میاں محمد نواز شریف اور ان کے خاندان کی اربوں روپے کی جائیداد بیرون ملک ہے ، اگر ان کیخلاف کارروائی نہیں ہوتی تو اس ملک میں کسی اور کے خلاف بھی نہیں ہونی چاہیئے ، اگر میاں نواز شریف کا احتساب ہوگیا تو پاکستان بدل جائے گا۔

عمران خان نے کہا کہ ہم اپوزیشن کو میاں نواز شریف کے احتساب کیلئے ایک نکتے پر متفق رکھیں گے لیکن اگر اپوزیشن کی دوسری جماعتوں نے ہمارا ساتھ نہ دیا تو ہم اکیلے ہی آگے بڑھیں گے ،