ملک بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے ، عوام میں خوف و ہراس

Earthquakes

Earthquakes

لاہور (جیوڈیسک) ملک بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکوں نے عوام میں خوف و ہراس پھیلا دیا ، کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق تین بج کر بیالیس منٹ پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی ریکٹر سکیل پر شدت چھ اعشاریہ چھ ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلے کے جھٹکوں کے نتیجے میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور عوام کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔ زلزلے کے جھٹکے پنجاب ، گلگت ، بلتستان ، آزاد کشمیر ، چلاس ، خانیوال ، گجرات ، نارووال ، سرائے عالمگیر ، لوئر دیر ، چیچہ وطنی ، بہاولپور سمیت بھارت کے مختلف شہروں میں بھی محسوس کئے گئے ۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا اور اس کی گہرائی 236 کلومیٹر تھی۔